ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سی پی آئی ہندوستانی قوم پرستی کے ساتھ ہے، ہندو قوم پرستی کے ساتھ نہیں:یچوری

سی پی آئی ہندوستانی قوم پرستی کے ساتھ ہے، ہندو قوم پرستی کے ساتھ نہیں:یچوری

Tue, 08 Nov 2016 18:50:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سی پی آئی(ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج کہا کہ ان کی پارٹی ہندوستانی قوم پرستی کے ساتھ ہے، ہندو قوم پرستی کے ساتھ نہیں۔ایسا کہہ کر یچوری نے راشٹریہ سوئم سنگھ اور زبردستی ہندوتو لاگو کرنے کے اس کے ایجنڈے پر بالواسطہ نشانہ سادھا ہے۔یچوری نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر سنگھ کا نام لیے بغیر لکھاکہ سی پی آئی(ایم )ہندو قوم پرستی کے ساتھ نہیں،بلکہ ہندوستانی قوم پرستی کے ساتھ ہے۔قابل ذکر ہے کہ مارکسی لیڈر کا یہ تبصرہ کل ترونت پور م میں آر ایس ایس پر حملے کے بعدآیاہے۔عظیم اکتوبر انقلاب کی صدسالہ تقریب کے موقع پر انہوں نے کل یہاں ایک سال تک چلنے والی تقریب کا افتتاح کیا تھا۔اپنی تقریر میں راجیہ سبھا رکن سیتا رام یچوری نے مودی حکومت پر آر ایس ایس کے دباؤمیں زبردستی ہندوتوکاایجنڈانافذ کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ اب سنگھ لوگوں کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔وہ اس طرح سے تشہیر کر رہے ہیں کہ ہندوتو اور ہندوستانی قوم پرستی ایک ہی چیز ہے۔


Share: